مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کے دارالحکومت ایتھنزمیں معاشی و اقتصادی بحران کے خلاف پرتشدد مظاہرے اور ہنگامےجاری ہیں۔ یونانی حکومت کی جانب سے مالی بچت کے نئے منصوبے پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہیں۔مزدور یونیئنز کی جانب سے ہڑتال کی کال کو آج دوسرا روز ہے۔گزشتہ رات ہونے والے ہنگاموں کے بعدایتھنز میں ہر جانب مظاہرین کا نشانہ بننے والی عمارتیں اور سازو سامان نظر آتاہے۔یہاں صبح ہوتے ہی کچرے سے بھری سڑکوں کی صفائی کی گئی۔شہریوں کے احتجاج کی وجہ حکومتی پالیسیاں ہیں جنہیں اب مزید ٹیکسوںکا بوجھ برداشت کرنا ہوگا کئی یورپی ممالک معاشی بحران کا شکار ہیں جن میں یونان پرتگال اور اسپین شامل ہیں امریکہ میں بھی معاشی بحران زور پکڑ رہا ہے۔
![یونان میں معاشی و اقتصادی بحران کے بعد عوامی احتجاج یونان میں معاشی و اقتصادی بحران کے بعد عوامی احتجاج](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/2011/06/664181.jpg)
مہر نیوز- 29جون 2011ء :یونان کے دارالحکومت ایتھنزمیں معاشی و اقتصادی بحران کے خلاف پرتشدد مظاہرے اور ہنگامےجاری ہیں۔
News ID 1347962
آپ کا تبصرہ