26 اکتوبر، 2004، 10:40 AM

جناب حسن روحاني نے كہا كہ

يورپ كوعالمي قوانين اور اين پي ٹي معاہدے ميں بيان كئےگئے ايران كے حقوق كو تسليم كرنا ہو گا

يورپ كوعالمي قوانين اور اين  پي  ٹي معاہدے ميں بيان كئےگئے ايران كے حقوق كو تسليم كرنا ہو گا

يورپ كو ماننا پڑےگا كہ ايران كو پرامن مقاصد كے لئے ايٹمي ٹيكنالوجي حاصل كرنے كا حق حاصل ہے

خبر رساں ايجنسي مہر  كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ايران كي قومي سلامتي كے سيكريٹري جناب حسن روحاني نےاخباري نمائندوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ يورپ كو يہ تسليم كرنا ہوگا كہ ايران كو پرامن مقاصد كے لئے ايٹمي ٹيكنالوجي حاصل كرنے كا حق ہے رپورٹ كے مطابق حسن روحاني نےكل تہران ميں اخباري نمائندوں كو بتايا كے يورپ كو، عالمي قوانين اور اين پي  ٹي معاہدے ميں بيان كئےگئے ايران كے حقوق كو تسليم كرنا ہو گا انہوں نےكہا ان حقوق كے سلسلے ميں دوغلي پاليسي نہ اپنائي جائے  انہوں نے كہا جمہوري اسلامي ايران ايٹمي مسائل كے سلسلےميں اطمينان كے ساتھ دنيا كے ملكوں كے ساتھ باہمي اعتماد بحال كرنے كي كوشش ميں مصروف ہے انہوں نے كہا تہران باہمي اعتماد بحال كرنے كےلئے جو كام ضروري ہوگا وہ انجام دے گا انہوں نے كہا اس  كي وجہ يہ ہے كہ  ہم ساري دنيا  كے ساتھ سياسي، اقتصادي ، ثقافتي اور اجتماعي سطح پر تعلقات برقرار ركھناچاہتے ہيں جناب حسن روحاني نے كہا ہے كہ يورپي ملكوں كے درميان مذاكرات جاري ہيں تاہم اب تك كسي مسئلے پر اتفاق نہيں ہوا ہے  انہوں نے يورپي ملكوں كي اس تجويز  كے بارے  ميں  كہ ايران غير معيّنہ مدت  كے لئے يورينيم  كي افزودگي كا عمل روك دے ، كہا كہ غير معيّنہ مدت كا مفہوم  ہميشہ كے  لئے نہيں ہوتا انہوں نے كہا يورپي ملكوں كا  كہنا  كہا ايران مذاكرات  كے دوران  يورينيم كي افزودگي  كا عمل  روك  دے  جناب حسن روحاني نے  كہا  اگر ايران كسي بھي عنوان  سے  يورينيم  كي افزودگي كا عمل روكتا ہے تو يہ  كام رضا كارانہ اور وقتي طور پر ہوگا كيونكہ كوئي ملك  كسي دوسرے ملك كو ايسي ٹكنالوجي كے استعمال سے جو اس كا قانوني اور جائزحق ہے ايك گھنٹے كے لئے بھي نہيں روك سكتا  انہوں نے مغربي ملكوں كي اس رپورٹ كے بارے ميں كہ اگر ايران نے  يورپي ملكوں كي تجويزيں قبول نہيں كيں تو اسكا ايٹمي مسئلہ اقوام متحدہ كي سكيورٹي كونسل ميں پيش كيا جا ئے گا كہا كہ ايران كي ايٹمي سرگرمياں پرامن مقاصد  كے  لئے ہيں  ، انہوں نے كہا ايران كے ايٹمي مسئلے كو اقوام متحدہ ميں لے جانے كي بات سياسي دھمكي ہے اور اس كا كوئي قانوني جواز نہيں ہے كيونكہ ہمارا ايٹمي پروگرام اب تك قانوني  اور شفاف رہا ہے

News ID 124507

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha