مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کے محصور فلسطینیوں کیلئے امداد لانے والے لبنان کے بحری قافلے کو روکنے کیلئے تمام طریقے استعمال کئے جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اور سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں اسرائیلی نمائندہ گیبرئیلا شالیف نے لبنانی حکومت اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امدادی قافلے کو غزہ کیلئے روانہ ہونے سے روکے۔ شالیف کا کہنا تھا کہ لبنان کے بحری قافلے کے منتظمین کے اصل مقاصد مشکوک ہیں۔ کیونکہ انکا یہ کہنا ہے کہ وہ شہید ہونا چاہتے ہیں۔ اور ممکنہ طور پر انکا تعلق حزب اللہ سے ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان کے امدادی قافلہ میں مسلمان اور عیسائی فرقہ کے لوگ شامل ہیں اور ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے اس قبل بھی آزادی قافلہ پر حملہ کرکے 20 افراد کو شہید اور 60 سے زائد افراد کو زخمی کیا تھا اس کے بعد اسرائیل نےآئرلینڈ کے قافلہ کو بھی روک دیا تھا۔اور اسرائیل کی اس جارحیت پر اقوام متحدہ نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔
اسرائیل
اسرائیل نےغزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے لبنانی امدادی قافلہ کو روکنے کی دھمکی دی ہے
اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کے محصور فلسطینیوں کیلئے امداد لانے والے لبنان کے بحری قافلے کو روکنے کیلئے تمام طریقے استعمال کئے جائیں گے۔
News ID 1103138
آپ کا تبصرہ