خبر رساں ايجنسي مہر كے نامہ نگار نے بتايا ہے كہجوہر ي توانائي كے عالمي ادارے كے معائنہ كارروں نے اپني رپورٹ ميں ايران كے جوہري بعض آلات پر افزودہ يورينيم كے موجود ذرات كے بارے ميں ايران كے جواب كوكافي مثبت اورمعقول قرار ديا ہے
عالمي جوہري توانائي كا بورڈ ستمبر كے آخر ميں يہ فيصلہ كرئے گا كہ كيا ايران كا يورينيم كو افزودہ كرنا خطرناك ہے يا نہيں
جبكہ ايران نے يورينيم كي افزودگي كا عمل رضاكارانہ طور پر معطل كر ركھا ہے
امريكہ ايران پر بے بنياد اور من گڑہت الزامات لگاتا رہا ہے كہ ايران خفيہ طور پر جوہري ہتھيار بنا رہا ہے ليكن ايران ان الزامات كي سخت ترديد كرتا رہا ہے
كہ ايران كا كہنا ہے كہ اس كا جوہري توانائي كا پروگرام پرامن مقاصد كے ليے ہے
امريكي نائب وزير خارجہ جان بولٹن ان الزامات كي تكرار كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كي طرف سے يورينيم كي افزودگي شروع كرنے كے منصوبوں سے اسے يہ تشويش ہے كہ ايران كا ايٹمي پروگرام پر امن مقاصد كے ليے نہيں ہے اور اس كي مكمل چھان بين كي ضرورت ہے
جوہري توانائي كے عالمي ادارے نے كہا ہے كہ اس كے معائنہ كارروں نے اس الزام نہ تصديق كي ہے اور نہ ہي اس كو جھٹلايا ہے كہ ايران خفيہ طور پر ايٹمي ہتھيار بنانے كي كوشش كر رہا ہے ليكن اب تك كي تحقيق اور چھان بين سے امريكي الزامات كي تصديق نہيں ہو سكي اور اس سلسلے ميں ايران كا جوہري توانائي كے عالمي ادارے سے بھر پور تعاون اس بات كي نشان دہي كرتا ہے كہ ايران كا ايٹمي پروگرام پر امن مقاصد كے لئے ہے
آپ کا تبصرہ