مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حمالے سے نقل کیا ہے کہہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں مسلح شدت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی افسر اور ایک سپاہی کی ہلاکت کے بعد فوج نے وسیع علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کچھ مسلح شدت پسندوں نے ایک مکان میں پناہ لے لی تھی اور اسی دوران وہاں سے فوج کا گشتی دستہ گزرا جس پر ان مسلح شدت پسندوں نے ایک ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر اور ایک سپاہی ہلاک ہوگئے۔ ہندوستانی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے شدت پسندوں کی تلاش جاری کردی ہے اور پورے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ