یمنی فوج کے ترجمان نے اسرائیلی بندرگاہ کی جانب جانے والے امریکی کشتی پر بحیرہ احمر میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی چینل المسیرہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکی کشتی پر حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کی جانب سے امریکی فوجی کشتی گریفل پر حملے کے چند گھنٹوں بعد دوسری کشتی کول پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشتی اسرائیلی بندرگاہ کی جانب جارہی تھی۔

یحیی سریع کے مطابق کشتی پر سمندری میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ اور حملے ختم ہونے تک بحیرہ احمر سے صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ ہمارا ہدف یمن کے جائز حقوق اور فلسطینی عوام کا دفاع ہے جو ہر حال میں جاری رہے گا۔

دوسری جانب یمنی حکومت نے بھی دوبارہ اعلان کیا ہے کہ جب تک صہیونی حکومت غزہ پر جارحیت بند نہ کرے، بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

لیبلز