ایران بھر میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہدا کی تشییع جنازہ کے جلوس نکالے گئے جو آٹھ سالہ ملسط کردہ جنگ کے دوران "بدر" ، "رمضان"، "کربلا 5" اور "کربلا 6" آپریشنز میں شہید ہوئے تھے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کے دوران ایران کے متعدد صوبوں میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہدا کی تشییع جنازہ کے جلوس نکالے گئے۔ شہدا جو شہدائے گمنام کہلاتے ہیں ان مجاہدین کے جنازے ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی اور اب گمنام شہید کے طور پر ان کی تدفین کی جاتی ہے۔ 

جن شہدا کے جنازے ملے ہیں اور حالیہ دنوں میں جن کی تدفین کی جار رہی ہے آٹھ سالہ ملسط کردہ جنگ کے دوران "بدر" ، "رمضان"، "کربلا 5" اور "کربلا 6" آپریشنز میں شہید ہوئے تھے۔

ایران بھر میں ایام فاطمیہ ﴿س﴾ کی مختلف رسومات کے درمیان ان شہدا کے پاکیزہ جنازوں کو بھی لایا گیا اور اہل بیت ﴿ع﴾ پر ماتم کرنے والوں نے اہل بیت کے ان سچے عاشقوں پر بھی آنسو بہائے اور پوری ایران قوم نے ان کے اہل خانہ بن کر شاندار انداز میں ان کے تابوت کو کندھا دیا۔ 

شہدا کے جنازوں کے جلوس میں وہ بچے بھی شامل تھے کہ جنہوں نے جنگ کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا تاہم اپنے گھروں میں ایسی بزرگوں کو دیکھا تھا جو سالوں سے اپنے عزیزوں کے واپس لوٹنے یا ان کی شہادت کی خبر یا جنازوں کے ملنے کی خبر کے منتظر تھے اور ہیں۔ یہ بچے ہمیشہ دیکھتے رہیں کہ ان کے دادا، دادی، نانا اور نانی ہمیشہ آنے والوں پوچھتے رہے ہیں کہ یہ جو تصویر دیوار پر لگی ہے، یا میز پر رکھی ہوئی ہے اور اس میں جو خوبرو جوان ہے اس کا کچھ پتہ چلا، گویا یہ واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتا؟!

تہران اور تمام صوبوں میں شہدائے گمنام کی تشییع جنازہ

حضرت فاطمہ زہرا ﴿س﴾ کے یوم شہادت ۳ جمادی الثانی سے ایران بھر میں ۴۰۰ گمنام شہیدوں کی تشییع و تدفین شروع ہوگئی ہے۔ یہ دن جہاں ایام فاطمیہ ﴿س﴾ کے ہیں وہیں شہید مقاومت جنرل قاسم سلیمانی کا یوم شہادت بھی نزدیک ہے کہ جسے مقاومت کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے، اس حوالے سے دار الحکومت تہران سمیت ایران کے تمام صوبوں میں منایا جا رہا ہے۔

دار الحکومت تہران میں یہ رسومات منگل کے دن تہران یونیورسٹی کے سامنے سے شروع ہوئیں اور تہران کے معراج شہدا مرکز تک شہدا کے جنازوں کو جلوس کی شکل میں لے جایا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کی محمد رسول اللہ کور کے کمانڈر نے اس موقع پر کہا کہ ان ۴۰۰ شہدا میں سے ۲۰۰ شہیدوں کو دیگر صوبوں میں دفنایا جائے گا جبکہ ۲۰۰ شہید صوبہ تہران کے مختلف مقامات پر دفن کئے جائیں گے۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہداء زیادہ تر بدر، رمضان، بیت المقدس، کربلا 5 اور کربلا 6 اور الفجر 1 آپریشنز میں شہید ہونے والے مجاہدین میں سے ہیں۔ ملک بھر میں اور یوم شہادت پر  31 صوبوں میں شہداء کی تدفین کی جائے گی۔

صوبہ مشرقی آذربائیجان میں 6 گمنام شہداء کی تدفین

صوبہ مشرقی آذربائیجان میں 6 گمنام شہداء کی تدفین کی رسومات منگل کے روز انجام پائیں اور مرکزی جلوس تبریز کے شہداء اسکوائر سے ساعت اسکوائر تک نکالا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق ایک شہید کو صوبے کی گورنریٹ کے احاطے میں جبکہ ایک شہید کو مفاخر تبریز پارک میں دفن کیا جائے گا جبکہ دو شہدا کی تدفین ورزقان اور ملکان تشییہ کے شہروں میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تین شہیدوں کی تدفین بدھ کے روز ٹریکٹرسازی کمپنی، تبریز آئل ریفائنری اور علامہ امینی فرہنگیان یونیورسٹی میں ہوگی جبکہ تبریز پیٹرو کیمیکل کمپنی میں بھی ایک گمنام شہید کی تدفین ادا کی جائے گی۔

ارومیہ میں 6 گمنام شہداء کی تدفین

ارومیہ شہر نے ایران کے اسلامی انقلاب کے لئے ہزاروں شہید دیئے ہیں جن میں آٹھ سالہ جنگ کے دوران ١۲ ہزار شہدا بھی شامل ہیں۔

ارومیہ شہر آج کے روز حضرت فاطمہ ﴿س﴾ کی شہادت کے لئے سوگوار ہے اور اس سوگواری کے ماحول میں پورے شہر کی فضا مزید سوگوار ہوگئی جب دفاع مقدس کے ٦ گمنام شہیدوں کے جنازوں کا بھی جلوس نکالا گیا۔

تین شہدا کے جنازوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مختلف شہروں میں تدفین کے لئے روانہ کردیا جائے گا۔

اصفہان میں شہدا کے جنازوں کا جلوس

اصفہان کی ماوں نے شہدا کے تابوت کو اپنی ممتا کی لوریوں کے ساتھ الوداع کیا۔ اس سے پہلے اصفہان کی گلیوں میں گھروں کے دوازے بجائے گئے کہ جو مائیں اپنے جوانوں کے انتظار میں بیٹھی ہیں انہیں مطلع کیا جاسکے کہ شیر واپس آگئے ہیں، محلے کے پہلوان لوٹ آئے ہیں مگر اس مرتبہ خون سے رنگین حجلوں میں ابدیت کی منزل کی جانب روانہ ہوں گے۔

صوبہ اصفہان میں تازہ ملنے والے شہدا میں سے 13 شہیدوں کو دفنایا جائے گا۔ ماوں کے اشکبار آنکھوں کے ساتھ ان شہدا کے جنازوں کا جلوس نکالا گیا۔ ماوں کا شدت گریہ اور خواتین کا نوحہ و ماتم حضرت فاطمہ کی غربت و تنہائی غم کو تازہ اور داغدار ماوں کے زخم مداوا کرنے وسیلہ بن رہے تھے۔

صوبہ ادربیل میں 10 گمنام شہدا کی تدفین

صوبہ اردبیل میں شہدا کے جنازوں کا جلوس نکالا گیا اور ساتھ ہی دیگر شہروں میں بھی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ ایام فاطمیہ کے مرکزی جلوس میں لوگوں نے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

کرج میں شہدا کی تدفین

کرج میں حضرت فاطمہ زہرا ﴿س﴾ کے عزاداروں نے جلوس فاطمی میں شہدا کو بھی الوداع کیا۔

ایلام میں 65 شہدا کی تدفین

صوبہ ایلام میں 65 شہدا کی تدفین کی گئی۔ شہدا کو مختلف مقامات بشمول گورنر آفس، پیٹروکیمیکل کمپنی، ٹیچر ٹریننگ یونیورسٹی اور پیام نور یونیورسٹی میں دفنایا گیا۔

صوبہ بوشہر میں 3 شہدا کی تدفین

جنوبی صوبہ بوشہر میں 3 گمنام شہدا کی تدفین کی گئی۔ یہ شہدا جو خیبر اور کربلا 5 آپریشنز کے دوران شہید ہوئے تھے جن میں سے دو جزیرہ مجنون میں جبکہ ایک شلمچہ بارڈر پر شہید ہوا۔

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ ان شہیدوں کی تدفین کے بعد صوبہ بوشہر میں مدفون گمنام شہدا کی تعداد 168 ہوجائے گی۔

صوبہ چہار محال و بختیاری

صوبہ چہار محال و بختیاری میں 5 گمنام شہدا کی تدفین کی گئی۔ رسومات کا آغاز آج صبح شروع ہوا اور جلوس کے بعد جنازوں کو ان کے تدفین کے مقام منتقل کیا گیا۔

حرم امام رضا ﴿ع﴾ میں شہدا کے جنازوں سے الوداع

پیر کی رات حضرت فاطمہ زہرا ﴿س﴾ کی شب شہادت کے موقع پر دفاع مقدس کے 8 گمنام شہدا کے جنازوں کو امام ہشتم ﴿ع﴾ کی زیارت کے لئے لایا گیا۔ زائرین اور مجاورین کی بڑی تعداد نے خاتون دو عالم کی سوگواری اور ماتم کرتے ہوئے شہدا کے جنازوں سے الوداع کیا۔

بجنورد میں 6 شہدا کی تدفین ہوئی

اہواز میں ایک گمنام شہید کی تدفین

زنجان میں 3 گمنام شہیدوں کی تشییع و تدفین کی گئی۔

سمنان میں 6 شہدا کی تدفین ہوئی۔

صوبہ سیستان و بلوچستان میں 12 شہدا کی تدفین ہوئی۔
 

صوبے کے شہروں زاہدان، فنوج اور نیکشہر میں تشییع جنازہ کے جلوس برآمد کئے گئے۔ 

شیراز میں شہدائے گمنام کی تشییع و تدفین

ایران کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ فارس کے مرکز میں شہدا گمنام کی تشییع کے جلوس نکالے گئے۔ صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ شیراز سمیت مختلف شہروں میں شہدا کی تدفین کی جائے گی۔ 

قزوین میں 8 شہدا کی تدفین کی گئی

صوبہ قزوین کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 8 گمنام شہدا کو دفنایا گیا۔

قم میں 6 شہدا کی تدفین کی گئی

صوبہ قم میں صوبے کے مرکز میں حضرت فاطمہ بنت امام موسی کاظم ﴿ع﴾ کے حرم سے شہدا کی تشییع کا جلوس نکالا گیا۔ 

کردستان کے مرکز سنندج میں 8 شہدا کی تدفین کی گئی

صوبہ کرمان میں 11 گمنام شہیدوں کو دفنایا گیا

شہدا میں سے ٦ شہیدوں کو کرمان شہر میں جبکہ بقیہ کو دیگر شہروں میں دفنایا جائے گا۔ 

صوبہ کرمانشاہ میں 7 شہیدوں کی تشییع و تدفین ہوئی

صوبہ گرگان میں شہدا کی تشییع و تدفین

صوبہ گیلان میں 3 شہدا کی تدفین کی گئی

صوبہ لرستان کے مرکز خرم آباد میں 4 شہیدوں کی تشییع ہوئی۔
 

صوبہ مازنداران کے شہر ساری میں 14 شہیدوں کی تشییع کا جلوس

صوبہ اراک میں 5 شہدا کی تشییع ہوئی

صوبہ ہرمزگان کے مرکز بندر عباس میں 5 شہدا کے جنازوں کی تشییع ہوئی۔ 

ہمدان میں 5 شہدا کے جنازوں کی تشییع ہوئی۔

یزد میں 15 شہیدوں کی تشییع اور تدفین
 

لیبلز