29 نومبر، 2009، 1:20 PM

فلسطینی

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن

آج دنیا بھرمیں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج دنیا بھرمیں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث جنم لینے والا مسئلہ فلسطین 60 برسوں کے بعد بھی اقوام متحدہ حل کرانے میں ناکام رہی ہے۔ اقوام متحدہ 1947 سے فلسطین میں امن کے لیے کوشاں ہے مگراسرائیل کے مظالم اسی طرح جاری ہیں۔جس کے باعث اسرائیلی فوجی آئے دن نہتے فلسطینیوں کو شہید کرتے رہتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ 8 برسوں سے اسرائیلی افواج نے ہر سال اوسطاً 560 فلسطینیوں کو شہید کیاہے اسرائيلی جرائم میں امریکہ بھی برابر کا شریک ہے کیونکہ امریکہ  اسرائيل کو مسلسل مالی اور فوجی امداد فراہم کررہا ہے اور اس کے حق میں اپنے ویٹو پاور استعمال کرکے اس تحفظ دیتا رہتا ہے۔

 

News ID 991858

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha