13 جولائی، 2009، 2:03 PM

احمدی نژاد

سکیورٹی کونسل جرمنی کے خلاف پابندیاں عائد کرے

سکیورٹی کونسل جرمنی کے خلاف پابندیاں عائد کرے

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جرمنی میں نسل پرستی کے بڑھتے ہوئے واقعات، مصری خاتون مروہ الشربینی کے بہیمانہ قتل اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی کے پیش نظر جرمنی کے خلاف پابندیاں عائدکرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جرمنی میں نسل پرستی کے بڑھتے ہوئے واقعات، مصری خاتون مروہ الشربینی کے بہیمانہ قتل اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی کے پیش نظر جرمنی کے خلاف پابندیاں عائدکرے۔

انھوں نے کہا کہ جرمنی کی عدالت میں مروہ الشربینی کے افسوس ناک  قتل سے یہ بات صاف واضح ہوگئی ہے کہ جرمنی کی عدالت میں بھی لوگوں کو زبردست خطرات لاحق ہیں اور جرمنی کی عدالت کو اس سلسلے میں جواب دینا چاہیے۔ ایرانی صدر نے جرمنی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

News ID 911497

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha