9 جون، 2009، 3:18 PM

خلیج فارس تعاون کونسل

خلیج فارس تعاون کونسل نے ایران کے ایٹمی معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی حمایت کی ہے

خلیج فارس تعاون کونسل نے ایران کے ایٹمی معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی حمایت کی ہے

خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے ایران کے پر امن ایٹمی معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی حمایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار السفیر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے ایران کے پر امن ایٹمی معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی حمایت کی ہے۔خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل عبد الرحمن  العطیہ نے  امارات کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے ساتھ مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے ریاض میں کل اپنے اجلاس میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پرتاکید کی ہے اور مغربی ممالک اور ایران کے درمیان گفتگو کا خیر مقدم کیا ہے۔خلیج فارس تعاون کونسل نے اسرائیل پر زوردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے عرب مقبوضہ سرزمین سے دست بردار ہوجائے۔

 

News ID 893720

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha