4 اپریل، 2009، 12:47 PM

امریکہ

امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیویارک میں ایک مسلح شخص نے امیگریشن مرکز میں موجود درجنوں افراد کو یرغمال بنانے کے بعد14 کو ہلاک کر کے خودکشی کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیویارک میں ایک مسلح شخص نے امیگریشن مرکز میں موجود درجنوں افراد کو یرغمال بنانے کے بعد14 کو ہلاک کر کے خودکشی کر لی ہے۔

ریاست نیویارک کے حکام کے مطابق یہ واقعہ نیویارک کے شمال مغرب میں واقع علاقے بنگ ہیمٹن میں پیش آیا جہاں امریکی شخص نے امیگریشن مرکز میں داخل ہو کر امریکی شہریت کا امتحان دینے والے افراد پر فائرنگ کر دی۔

بنگ ہیمٹن پولیس کے سربراہ جوزف زکسکی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکن سوک ایسوسی ایشن کی عمارت سے چودہ لاشیں ملی ہیں جن میں حملہ آور کی لاش بھی شامل ہے جس نے خودکشی کی۔ ان کے مطابق حملہ اور کے پاس سے دو دستی بندوقیں، گولیاں اور ایک شکاری چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں حالیہ ماہ میں مسلح افراد کی جانب سے عام شہریوں پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکی ریاست الباما میں ایک مسلح شخص نے گیارہ افراد کو گولی مار دی تھی۔

 

News ID 854265

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha