مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر باراک اوبامہ نے حلف اٹھاکر 44ویں امریکی صدرکی حیثیت سے باقاعدہ عہدہ صدارت سنبھال لیا ہے۔ امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس نے نو منتخب صدر باراک اوبامہ سے حلف لیا ۔اور اس کے بعد ایسوسی ایٹ جسٹس جان پال اسٹیون نے نائب صدر جو بائیڈن سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ ۔ جس کے بعدامریکی چیف جسٹس جان جی رابرٹس جونیئر نے باراک حسین اوباما سے حلف لیا۔ کیپٹل ہل کے احاطے میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی ۔اس سے قبل باراک اوبامہ حلف کیلئے جب کیپٹل ہل پہنچے تو وہاں موجود20لاکھ سے زائد افراد نے ان کوپر جوش استقبال کیا ،تقریب میں جارج ڈبلیو بش سمیت سابق صدور جن میں جمی کارٹر،جارج بش سینئر،بل کلنٹن شامل تھے۔ باراک اوبامہ نے تبدیلی کا وعدہ کیا ہے لیکن مبصرین ان کی تبدیلی کے وعدے کو زیادہ سنجیدہ نہیں سمجھ رہے ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ وہ بھی خارجہ پالیسی میں جارج بش کے راستے پر گامزن رہیں گے۔
امریکہ کے نومنتخب صدر باراک اوبامہ نے حلف اٹھاکر 44ویں امریکی صدرکی حیثیت سے باقاعدہ عہدہ صدارت سنبھال لیا ہے۔
News ID 820169
آپ کا تبصرہ