13 جنوری، 2009، 1:24 PM

چین

چین کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے

چین کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے

چین کی برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے دسمبر کے ماہ میں دو اعشاریہ آٹھ فیصد کمی آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے چین کے ایک اخبار"چائنا ڈیلی " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے دسمبر کے ماہ میں دو اعشاریہ آٹھ فیصد کمی آئی ہے۔یہ گراوٹ نومبر کے مہینے میں دو اعشاریہ دو فیصد کی گرواٹ سے بھی زیادہ ہے۔ چائنا ڈیلی کے مطابق دسمبر میں درآمدات میں تو اکیس اعشاریہ تین فیصد کی زبردست کمی آئی ہے جبکہ نومبر میں درآمدات میں سترہ اعشاریہ نو فیصد کی گراوٹ آئی تھی۔ دسمبر میں مجموعی طور پر ایک سو گیارہ اعشاریہ دو ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ہوئیں جبکہ بہتر اعشاریہ دو ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی۔ عالمی بازار میں خام اشیاء اور تیل کی گرتی قیمتوں کے سبب چین کے لیے درآمدات کرنا سستا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے درآمدات کی مالیت کم ہوگئی ہے۔

 

 

News ID 815888

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha