24 نومبر، 2008، 8:07 PM

پاکستان

پاکستان کے صوبہ سرحد میں پولیس کارروائی میں اب تک 25 طالبان شرپسند ہلاک

پاکستان کے صوبہ سرحد میں پولیس کارروائی میں اب تک 25 طالبان شرپسند ہلاک

پاکستان کے صوبہ سرحد کی پولیس کے سربراہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور اور ضلع چارسدہ کے متنازعہ دیہات میں آپریشن کے دوران 25 طالبان شدت پسند وں کو ہلاک جبکہ 40 کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کی پولیس کے سربراہ ملک نوید خان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور اور ضلع چارسدہ کے متنازعہ دیہات میں آپریشن کے دوران 25  طالبان شدت پسند وں کو ہلاک جبکہ 40 کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کارروائیوں میں تین پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔پشاور پولیس سربراہ کے مطابق  پشاور کے قریب متنازعہ دیہات میں سکیورٹی فورسز کی جاری کاروائیوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہونی والی کارروائیوں میں پچیس دہشت گرد ہلاک اور چالیس کو گرفتار کرلیاگیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ اس آپریشن میں تین سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے شرپسندوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خودکش جیکٹس اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برامد کیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس نے علاقے کے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اور شرپسندوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے تعاون کریں۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ  کے نمائندوں کو شدت پسندوں سے برآمد کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود بھی دکھایا گیا۔

 

News ID 789306

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha