7 اگست، 2008، 5:13 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

قرآن کریم سے تمسک امت اسلامی کی نجات کا واحد راستہ ہے

قرآن کریم سے تمسک امت اسلامی کی نجات کا واحد راستہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل رات قرآن کریم کے پچیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شریک حافظوں اور قاریوں سے ملاقات میں قرآن کریم سے تمسک کو امت اسلامی کی نجات کا واحد راستہ قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل رات قرآن کریم کے پچیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شریک حافظوں اور قاریوں سے ملاقات میں قرآن کریم سے تمسک کو امت اسلامی کی نجات کا واحد راستہ قراردیتے ہوئے فرمایا:  امت اسلامی میں قرآن کریم کے ساتھ انس ، اس میں تدبر اور اس کو سمجھنےکے لئے اس قسم کے مقابلے کافی مؤثر ہیں۔

رہبر معظم نے قرآن کریم کےبین الاقوامی مقابلوں کو اسلامی ممالک کے افکار و نظریات اور ثقافتوں سے آشنائی کا ایک مفید ذریعہ قراردیتے ہوئے فرمایا:  مسلمانوں کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے آج عالم اسلام اور اسلامی ممالک میں اختلافات پھیلانا دشمنان اسلام کا سب سے بڑا اور اہم منصوبہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مقابلوں میں شریک غیر ملکی مہمانوں کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کے دوستی اور محبت کے پیغام کو اپنے  وطن والوں تک پہنچائیں۔

اس ملاقات کے آغاز میں ادارہ اوقاف اور خیریہ امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین مصلحی نے مقابلوں کو منعقد کرنے اور ان میں شرکت کرنے والوں سے متعلق مختصر رپورٹ پیش کی اور اس کے بعد دو قاریوں نے قرآن کریم کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

News ID 728949

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha