2 اگست، 2008، 8:10 PM

چين

اولمپک کھیلوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے

اولمپک کھیلوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے

چین کے صدر ہوجن تاؤ نے کہا ہے کہ اولمپک کھیلوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر ہوجن تاؤ نے کہا ہے کہ اولمپک کھیلوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔چین کے صدر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرضروری سیاست سے اولمپکس کی تحریک کو نقصان پہنچے گا اور تمام متنازعہ مسئلوں کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کھیلوں کی میزبانی کی ذمہ داری نبھا کر چین نے امنِ عالم کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔صدر ہو جن تاؤ کا کہنا تھا کہ اولمپکس کی میزبانی کرنے کا چین کا واحد مقصد بین الاقوامی امن اور دوستانہ تعلقات کو پروان چڑہانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں اور ملکوں میں رہنے والوں کے درمیان اختلاف کا پایا جانا قدرتی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہمیں مذاکرات اور بات چیت کا عمل شروع کرنا چاہیے تاکہ ان اختلاف کو کم کیا جا سکے اور اپنے مشترکہ مفادات کو فروغ دیا جا سکے۔ ہو جن تاؤ نے کہا کہ مغربی ممالک کو چین کی تیز رفتار ترقی پر خوفزداہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے چین کی ترقی پرامن، کھلی اور تعاون پر مبنی ہے۔

 

News ID 725987

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha