10 جون، 2008، 4:15 PM

عراق

عراق میں دو قبائلی رہنماؤں سمیت 5افراد ہلاک

عراق میں دو قبائلی رہنماؤں سمیت 5افراد ہلاک

عراق میں تشدد کے واقعات میں دو قبائلی رہنماؤں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں تشدد کے واقعات میں دو قبائلی رہنماؤں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئےہیں۔امریکی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شمالی عراق کے شہر موصل میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو قبائلی رہنماؤں کو ہلاک کر دیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب دونوں قبائلی رہنما ایک عمارت کا معائنہ کر رہے تھے۔ ادھر دارالحکومت بغداد کے وسطی ضلع کرادا میں عراقی فوج کے قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

News ID 697098

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha