15 اپریل، 2008، 6:02 PM

پاکستان اور ایران

پاکستان اور ایران کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں

پاکستان اور ایران کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں

پاکستان کےوزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایران کے ثقافتی امور کے مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور نئی حکومت دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے راستے پر گامزن رہےگی۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میں ایران کے ثقافتی امور کے مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور نئی حکومت دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی پاکستان کےوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح دیتا ہے جو مشترکہ تاریخ، جغرافیہ، عقیدے، ثقافت کے ساتھ ساتھ خیرسگالی اور ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اسلامی کانفرنس تنظیم کے اہم رکن ہیں اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ان پر خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی اراکین کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کو چاہئے کہ خطے میں اقتصادی وحدت کے حصول کیلئے اس تنظیم کو مزید فعال اور موثر بنائیں۔ آیت اللہ تسخیری نے پاکستان کےوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ایران کے اول نائب صدر پروفیسر داؤدی، وزیر خارجہ منوچہر متقی اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ آیت اللہ تسخیری پاکستان میں وحدت کانفرنس سے خطاب کرنے کے لئے اسلام آیباد کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کئی شیعہ اور مسنی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اورپاکستان کے مذہبی رہمناؤں سے امت اسلامی کے وحدت منشور کی تدوین کے سلسلے میں اہم مذاکرات انجام دیئے ہیں۔

 

News ID 666238

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha