26 مارچ، 2008، 7:09 PM

سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ کی حالیہ تقریر سے صہیونیوں پر بوکھلاہٹ طاری

سید حسن نصراللہ کی حالیہ تقریر سے صہیونیوں پر بوکھلاہٹ طاری

شہید عماد مغنیہ کے چہلم کی مجلس میں سید حسن نصراللہ کے خطاب کے بعد صہیونیوں پر بوکھلاہٹ اور ہراس طاری ہوگيا ہے۔

 

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شہید عماد مغنیہ کے چہلم کی مجلس میں  حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے خطاب کے بعد صہیونیوں پر بوکھلاہٹ اور ہراس طاری ہوگيا ہے۔ اسرائیل کےسیاسی اور فوجی حلقوں نے سید حسن نصراللہ کے خطاب کو خطرناک قراردیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان شہید عماد مغنیہ کے قتل کا اسرائیل سے ضرور انتقام لےگی ۔

 اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی تقریر کا اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں سنجیدگی سے مطالعہ کررہی ہیں۔ اور حزب اللہ اسرائیل کو جنگ میں دھکیلنے کے بغیر ہی شہید عماد مغنیہ کا انتقام لے گي۔

 

News ID 657516

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha