مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبد العزیزنے جرمنی کے ایک اخبار " فرانکفرٹر آلگمائنہ " سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف فوجی کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ معاملہ مذاکرات اور گفتگو کے ذریعہ حل ہونا چاہیے ملک عبداللہ نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں علاقائی ممالک کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے ملک عبداللہ نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک خطہ قراردینے کا خواہاں ہے اور ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے لہذا ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے خلاف فوجی کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے امریکہ کی طرف سے مشرق وسطی میں امن کانفرنس منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے کہا کہ سعودی عرب اس قسم کی کانفرنسوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور امن و صلح کے لفظ کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے واضح رہے کہ مبصرین نے اس کانفرنس میں شکوک کو شبہات کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی امریکہ کی طرف سے کئی کانفرنسیں منعقد ہوئی ہیں جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور امریکہ درحقیقت اس قسم کی کانفرنسوں سے اسرائیل کو مضبوط بنانے اور اس کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے
آپ کا تبصرہ