14 مئی، 2007، 4:23 PM

صدر احمدی نژاد

میراامارات اور عمان کا سفر باہمی دوستی اور اتحاد کا آئینہ دار ہے//بیرونی طاقتیں علاقے میں بحران پیدا کرکے علاقے میں اپنے قیام کا جواز پیدا کررہی ہیں

میراامارات اور عمان کا سفر باہمی دوستی اور اتحاد کا آئینہ دار ہے//بیرونی طاقتیں علاقے میں بحران پیدا کرکے علاقے میں اپنے قیام کا جواز پیدا کررہی ہیں

ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اعلان کیا ہے کہ میرا امارات اور عمان کا سفر دوستی ، اخوت اور باہمی اتحاد کا آئینہ دارہے علاقائی دوست و برادرملتوں کا ایک مشترکہ دشمن ہے جو ہمارے علاقے میں امن و صلح قائم کرنے کا مخالف ہے اور علاقے میں بحران پیدا کرکے اپنے قیام کا جواز پیدا کررہا ہے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے ابو ظہبی سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے متحدہ عرب امارات میں ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے برادر اور دوست ملک عرب امارات کا سفر کرکے فخر اور خوشی محسوس ہوئی ہے اور مجھے یہ موقع ملا ہے کہ میں اپنے دوست اور ہمسایہ ملک کے اعلی رہنماؤں سے علاقائی اور عالمی مسائل پر قریب سے تبادلہ خیال کرسکوں اور عالم اسلام کو درپیش مشکلات و مسائل اورچیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایسی راہیں تلاش کی جائیں جوعالم اسلام کے لئے مفید ثابت ہوںصدر احمدی نژاد نے کہا کہ امارات اور عمان کا میرا سفر دوستی ، اخوت اور باہمی اتحاد کا آئینہ دارہے انھوں نے کہا کہ علاقائی دوست و برادرقوموں اور ملتوں کا ایک مشترکہ دشمن ہے جو ہمارے علاقے میں امن و صلح قائم کرنے کا مخالف ہے اور علاقے میں بحران پیدا کرکے اپنے قیام کا جواز پیدا کررہا ہے انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو مشترکہ دشمن کے مکر وفریب اور اسکی نئی چالوں سے باخبر اور آگاہ رہنا چاہیے صدر نے عراق، لبنان ، افغانستان اور فلسطین کے مسائل کو عالم اسلام کے لئےاہم قراردیا اور کہا دشمن ہرطرف سے مسلمانوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے فلسطین کا معاملہ ابھی حل ہی نہیں ہوا اور ادھر دشمن نے عالم اسلام کے لئےعراق اور افغانستان جیسے مسائل کھڑے کردیئے ہیں  

News ID 486149

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha