مہر خبررساں ایجنسی نے پارلیمنٹ کے ذرائع ابلاغ کے دفتر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر حداد عادل نے آرمینیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ روابط کے فروغ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی ،اقتصادی اور مواصلاتی شعبوں میں باہمی روابط میں مزید تعاون کرسکتے ہیں حداد عادل نے کہا کہ دونوں ممالک کو تمام امکانات سے استفادہ کرتے ہوئے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانا چاہیے حداد عادل نے امریکہ کی طرف سے ایران پر دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ایران اپنے قومی اور ملکی حقوق سے پیچھے نہيں ہٹے گا انھوں نے کہا کہ ایران میں ہونے والے حالیہ انتخابات سے امریکہ اور یورپ کو درس حاصل کرنا چاہیے اور جان لینا چاہیے کہ ایرانی عوام اپنے انقلابی اصولوں پر قائم اور دائم ہیں حداد عادل نے کہا کہ یہ انتخابات ایرانی عوام کی قومی یکجہتی کا مظہر ہیں اس ملاقات میں آرمینیا کے وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے باہمی روابط کو اچھی اور مطلوب سطح پر قراردیا اور کہا کہ آرمینیا ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتا ہے اورنیز یہ کہ پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول ہر ملک کا حق ہے
ڈاکٹر حداد عادل کے ساتھ ملاقات
حالیہ انتخابات ایرانی عوام کی یکجہتی کا مظہر ہیں // امریکہ کو ایران کے استقلال پر تشویش ہے
آرمینیا کے وزیر خارجہ نے آج بعد از ظہر پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی
News ID 423028
آپ کا تبصرہ