مہرخبررساں ايجنسي نے العربيہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے شہر خانقين ميں دو بم حملوں ميں 75 شيعہ مسلمان نماز گزار شہيد 80 سے زائد زخمي ہوگئے ہيں يہ افراد ان دو دھماكوں ميں جاں بحق ہوگئے جو عراق كے شمال مشرق ميں خانقين ميں واقع شيعوں كي دو مسجدوں ميں ہوئے خانقين ميں كرد اور شيعہ رہتے ہيں اطلاعات كے مطابق خود كش بمباروں نے شيعہ مساجد ميں خود كو دھماكہ خيز مواد سے اس وقت اڑا ديا جب لوگ نماز كي ادائيگي كے ليے مساجد ميں آئے ہوئے تھے خانقين ميں شيعہ مساجد پر خود كش حملے كا يہ تازہ ترين واقعہ ہے عيني شاہدين كا كہنا ہے كہ دو افراد جنہوں نے اپنے جسموں سے دھماكہ خيز مواد باندھ ركھا تھا خانقين كي بڑي اور چھوٹي مسجد ميں داخل ہوئے اور انہوں نے اپنے آپ كو دھماكے سے اڑا ديا شہرديالہ كي صوبائي كونسل كے رہنما ابراہيم حسن البجلان كے مطابق مقامي ہسپتال ميں پچپن افراد كي لاشيں وصول كي گئيں جبكہ باسٹھ زخميوں كو داخل كيا گيا ہے
آپ کا تبصرہ