3 جون، 2026، 10:04 PM

کویت نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر لیا، دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

کویت نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر لیا، دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ہے اور دو ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ناظم الامور کو طلب کرکے ایک احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق، کویت نے دو ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سفارتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

کویتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا گیا اور ایران کے حملوں کے حوالے سے احتجاجی یادداشت ان کے حوالے کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی سفارت خانے کے عملے کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

کویتی وزارت خارجہ کے مطابق متعلقہ دو ایرانی سفارتکاروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹوں کے اندر کویت کی سرزمین چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ ایران متعدد مواقع پر یہ موقف دہرا چکا ہے کہ وہ صرف ان امریکی مفادات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بناتا ہے جہاں سے اس کے خلاف کارروائیاں یا حملے کیے جائیں۔

News ID 1939533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha