24 فروری، 2026، 8:09 AM

ایران کے ساتھ معاہدے کو ترجیح دوں گا، صدر ٹرمپ

ایران کے ساتھ معاہدے کو ترجیح دوں گا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ معاہدے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کرنے میں ناکامی کی صورت میں حالات ایران کے لیے انتہائی خراب ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ جنگ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ حتمی فیصلہ انہی کے اختیار میں ہے اور وہ ترجیح دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پاجائے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو وہ دن ایران کے لیے بہت برا ثابت ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاملات پر بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو جنیوا میں دوبارہ شروع ہونے والا ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے کہا تھا کہ ملک کی فوجی قیادت نے صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف کسی بھی عسکری اقدام کے ناقابل تلافی نتائج سے خبردار کیا ہے۔

News ID 1938232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha