11 ستمبر، 2025، 7:57 PM

ارومیہ، موساد سے وابستہ چار جاسوسوں پر فرد جرم عائد

ارومیہ، موساد سے وابستہ چار جاسوسوں پر فرد جرم عائد

ایرانی عدلیہ کے مطابق صہیونی انٹیلیجنس ایجنسی سے وابستہ چار افراد پر باقاعدہ فرد جرم عائد کرنے کے عدالتی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے خلاف فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔ یہ اقدام صوبہ مغربی آذربایجان میں جاری عدالتی تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے حساس فوجی تنصیبات اور اہم مراکز کی شناخت کے لیے تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرکے موساد کو فراہم کیں۔

مزید برآں ملزمان نے دشمن کے ساتھ ہنگامی رابطے کے لیے مخصوص سم کارڈز اور موبائل فون خریدے، جبکہ متعدد شہروں بشمول تہران، ارومیہ، شاہرود اور اصفہان میں تخریبی کارروائیاں بھی کی۔ ان کارروائیوں کے بدلے انہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کی صورت میں ادائیگیاں کی گئیں۔

عدلیہ نے کہا ہے کہ ان افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے خصوصی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ 

عدلیہ نے واضح کیا کہ جو بھی عناصر عوام اور ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں اور دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

News ID 1935299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 20:09 - 2025/09/12
      0 0
      افرادی جاسوسوں کے علاؤہ گوگل اور وٹس ایپ وغیرہ بھی غاصب صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کا کام کر تے ہیں ۔