مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کینیڈا کے مغربی اور وسطی جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث مانیٹوبا، ساسکیچیوان اور البرٹا کے علاقوں سے 26 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
کینیڈین فاریسٹ فائر ریسپانس سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ مانیٹوبا میں 17,000 سے زیادہ افراد، ساسکیچیوان میں 8,000 اور البرٹا میں 1,300 سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ملک میں آگ کی شدت میں تیزی آنے کے بعد ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے انخلاء اور فوجی امداد کا حکم دیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ سے اٹھنے والا دھواں امریکہ کی طرف بڑھ رہا ہے، تاہم امریکی محکمہ زراعت نے اعلان کیا کہ وہ البرٹا کی مدد کے لیے پانی چھڑکنے والا ہوائی جہاز اور 150 فائر فائٹرز بھیج رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ