مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، شام، لبنان، بحرین نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو شوال کی پہلی تاریخ اور عید الفطر کا دن ہوگا۔
تاہم عراق، عمان، مصر، اردن، برونائی ملائشیا نے پیر کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔
عراق میں شیعوں کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی جانب سے پیر کو عید الفطر کا اعلان کیا گیا ہے۔
طالبان نے اتوار کو افغانستان میں عید الفطر کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
طالبان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل اتوار کو شوال کی یکم اور عید الفطر ہوگی۔
آپ کا تبصرہ