19 مارچ، 2025، 7:44 PM

اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملے 'ناقابل قبول' ہیں، یورپی یونین

اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملے 'ناقابل قبول' ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین کی اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو بتایا کہ غزہ پر حملوں کی تازہ لہر "ناقابل قبول" ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو بتایا کہ غزہ پر حملوں کی تازہ لہر "ناقابل قبول" ہے۔  

کالس نے کہا کہ انہوں نے یہ پیغام پہنچایا کہ غزہ پر نئے حملے اور خاص طور پر شہری جانوں کا ضیاع ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مصر، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ غزہ کی صورت حال پر بات چیت کے لئے اتوار کو قاہرہ کا دورہ کریں گی۔

یورپی یونین کی اعلیٰ عہدیدار نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت پر سفارتی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صیہونی رژیم نے حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے شروع کئے ہیں۔ 

نیتن یاہو نے منگل کو رات گئے دھمکی دی کہ غزہ پر یہ حملے "صرف آغاز" ہیں اور حماس کے ساتھ مستقبل کے مذاکرات "صرف جنگ کے تحت ہوں گے۔

News ID 1931231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha