مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔
فریقین نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد، یرغمالیوں کی رہائی اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے لئے روڈمیپ کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران روبیو نے جنگ بندی کی حمایت اور اردنی کراسنگ کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرنے پر شاہ عبداللہ کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ مریکی وزیر خارجہ کا یہ ٹیلی فونک رابطہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اردن اور مصر کو غزہ کی پٹی سے مزید فلسطینیوں کو قبول کرنے کی تجویز کے دو دن بعد انجام پایا ہے۔
آپ کا تبصرہ