16 جنوری، 2025، 4:45 PM

غزہ عوام مصائب میں کمی اور تعمیر نو کے منتظر ہیں، مہاجرانی

غزہ عوام مصائب میں کمی اور تعمیر نو کے منتظر ہیں، مہاجرانی

ایرانی حکومت کی ترجمان نے غزہ جنگ بندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پندرہ ماہ کی جنگ نے غزہ کو خاک و خون میں بدل دیا ہے، وہاں کے عوام مصائب میں کمی اور تعمیر نو کے منتظر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے غزہ جنگ بندی پر  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ پچھلے پندرہ ماہ کی جنگ نے غزہ کو خاک و خون میں نہلا دیا ہے، وہاں کے عوام مصائب میں کمی اور تعمیر نو کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فلسطینی عوام کو ایک ایسی وحشی رجیم کا سامنا ہے جو کسی بھی قسم کے قتل و غارت اور خونریزی سے نہیں ہچکچاتی۔

فاطمہ مہاجرانی زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس نسل کشی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور اس کے عوام مصائب میں کمی اور علاقے تعمیر نو کے منتظر ہیں۔

News ID 1929611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha