مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کیلیفورنیا اور لاس اینجلس میں لگنے والی آگ اب بھی تھمنے کو نہیں آرہی ہے۔
تازہ ترین ویڈیوز میں اس دردناک تباہی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
اگرچہ متاثرہ علاقوں کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے لیکن آگ اب بھی بھڑک رہی ہے۔
آتش زدگی نے کچھ گھروں میں راکھ کے ڈھیر کے سوا کچھ نہیں چھوڑا اور گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ تصویریں بتاتی ہیں کہ علاقے کو دوبارہ تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔
کچھ تصاویر اور ویڈیوز میں آگ کی شدت کو اس حد تک دکھایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی باڈی کے ساتھ ساتھ اندر موجود دھاتی پرزے بھی مکمل طور پر پگھل چکے ہیں۔
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے ایک ہفتے بعد 25 افراد ہلاک اور 23 لاپتہ ہیں۔
اگرچہ ریڈ فلیگ وارننگ اور ایمرجنسی ہٹا دی گئی ہے، لیکن سانتا انا کی ہوائیں لاس اینجلس اور مضافات کے علاقوں کے لئے اب بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔"
آپ کا تبصرہ