29 اکتوبر، 2024، 7:30 PM

حماس کی جانب سے حزب اللہ کو نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر مبارکباد

حماس کی جانب سے حزب اللہ کو نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر مبارکباد

فلسطین کی تحریک حماس نے شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں لبنانی مزاحمت کی چیلنجوں پر قابو پانے کی صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مزاحمتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: ہم حماس کی جانب سے جناب شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل اور شہید سید حسن نصر اللہ کے جانشین کے طور پر منتخب ہونے پر حزب اللہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
حماس نے تاکید کی: ہم شیخ نعیم قاسم کے اس انتخاب کو لبنانی مزاحمت کی طاقت کا ثبوت سمجھتے ہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ حزب اللہ نے تمام مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پا لیا ہے۔

حماس کے بیان میں مزید کہا گیا: ہم حزب اللہ کی نئی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ قابض رجیم کے خلاف جہاد اور مزاحمت کے راستے میں اس تحریک کی مدد کرے۔
نیز ہم شیخ نعیم قاسم کی اس راہ میں کامیابی کے خواہاں ہیں اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان کی حفاظت فرمائے اور لبنان، فلسطین اور پورے خطے میں صیہونی غاصبوں کے خلاف حزب اللہ کی قیادت اور اسلامی مزاحمت کی رہنمائی کے سلسلے میں ان کے قدموں کو مضبوط کرے۔"

News ID 1927777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha