16 اگست، 2024، 9:02 PM

صیہونی رجیم جبری نقل مکانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے، حماس رہنما

صیہونی رجیم جبری نقل مکانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے، حماس رہنما

حماس کے سینئر رکن کا کہنا ہے صیہونی حکومت نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف جبری نقل مکانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے اور امریکہ اس رجیم کے جنگی جرائم کا ذمہ دار ہے کیونکہ وہ اس کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک حماس کے سینئر رکن " عزت الرشق" نے کہا: غاصب صیہونی حکومت نہتے شہریوں کے خلاف جبری نقل مکانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے تاکہ انہیں مکمل طور پر تباہ تباہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ قابض رجیم اس منصوبہ بند پالیسی کے ذریعے ہمارے ثابت قدم لوگوں کی منظم نسل کشی اور قتل عام کے درپے ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غاصب رجیم کا ہزاروں عام شہریوں کو نقل مکانی اور بے گھر ہونے پر مجبور کرنا  انسانی بحران میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

حماس کے اس سینئر رکن نے مزید کہا کہ ہم امریکی حکومت کو صیہونی رجیم کے ان وحشیانہ جرائم میں شریک سمجھتے ہوئے عالمی برادری اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

عزت الرشق نے یہ بھی کہا کہ عالمی رہنماؤں کو اس جارح حکومت کو وحشیانہ جرائم سے روکنے پر مجبور کرنے کی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔

News ID 1926020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha