مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسپوتنک نے لبنانی حزب اللہ مزاحمتی تحریک کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں غاصب صیہونی حکومت کا حملہ، جو لبنانی حزب اللہ کے ایک اہم عہدیدار کو قتل کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا، ناکام ہو گیا ہے۔
اس سے قبل منگل کی رات لبنان کے مقامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ لبنان کے جنوب میں واقع ضلع دہیہ میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع ہارٹ ہرائک کے علاقے کو نشانہ بنایا۔
المیادین کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جنوبی بیروت میں اسرائیلی فضائی جارحیت میں بہمن ہسپتال کو نقصان پہنچا ہے۔
آپ کا تبصرہ