9 جولائی، 2024، 2:45 PM

دنیا میں نسل پرستی کی جڑ اسرائیل ہے، ایران

دنیا میں نسل پرستی کی جڑ اسرائیل ہے، ایران

جنیوا میں انسانی حقوق کی 56ویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ دنیا میں نسل پرستی پھیلانے کا مرکز اسرائیل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سوئیٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں انسانی حقوق کی 56 ویں نشست منعقد ہوئی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر علی بحرینی نے اقوام متحدہ کی قرار 3379 کو احیاء کرنے پر زور دیا تاکہ صہیونی حکومت کے نسل پرستانہ جرائم کھل کر دنیا کے سامنے آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کمیشن کے مشترکہ بیان میں اسرائیل کو نسل پرست قرار دیا گیا ہے۔ نسل پرستی اور امتیازی سلوک اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ممنوع اور عالمی ادارے کے اہداف کے حصول میں رکاوٹ ہے۔

مشترکہ بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ انسانیت کے خلاف اسرائیلی اداروں کے جرائم کے خلاف اقدام کرے۔

News ID 1925310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha