13 دسمبر، 2018، 11:00 AM

ایران کا عالمی سطح پر امریکہ کے غلط اقدامات پر اس کی مذمت کا مطالبہ

ایران کا عالمی سطح پر امریکہ کے غلط  اقدامات پر اس کی مذمت کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے امریکہ کے غلط اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اس کی مذمت کامطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے اسحاق حبیب  نے امریکہ کے غلط اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اس کی مذمت کرنےکامطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اقوام متحدہ کی قرارداد اور عالمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی کرکے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے غیر قانونی اقدامات اور غیر ذمہ د ارانہ رویہ کے ذریعہ عالمی امن کو بھی خطرات سے دوچار کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندیاں اقوام متحدہ کے منشور کے بالکل خلاف ہیں اور عالمی برادری کو امریکہ کے غلط اقدامات اور غیر ذمہ د ارانہ رویہ پر اس کی مذمت کرنی چاہیے اور اس کے توسعہ پسندانہ اقدام کی روک تھام کرنی چاہیے۔

News ID 1886409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha