29 جون، 2024، 3:29 PM

جارحیت کی صورت میں مقاومت پہلے سے مستعد اور آمادہ ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ

جارحیت کی صورت میں مقاومت پہلے سے مستعد اور آمادہ ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ

ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آج خطے کے عوام اور مقاومت صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں خطے کے عوام اور مقاومت پہلے سے کہیں زیادہ تیار اور مستعد ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب، جرمنی، قبرص، روس کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے اعلی حکام سے سیاسی اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم کو روکنے کی ضرورت پر تاکید کی گئی اور خطے میں کشیدگی کے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

باقری کنی نے مزید کہا ہے کہ ایران کی نظر میں خطے میں کشیدگی بڑھنے کی اصلی وجہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے حامی مغربی ممالک کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج خطے کے عوام اور مقاومتی تنظیمیں پہلے سے زیادہ صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ خطے میں پیدا ہونے والے بحرانوں کی براہ راست ذمہ داری امریکہ اور مغربی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

News ID 1925075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha