26 جون، 2024، 6:59 PM

انتخابات میں ایرانی عوام دشمن کو مایوس کریں گے، جنرل سلامی

انتخابات میں ایرانی عوام دشمن کو مایوس کریں گے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عوام بڑی تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لے کر دشمن کو مایوس کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی حکومت شہید صدر رئیسی کی حکومت کا تسلسل ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی شرکت ہمارے لئے حساس معاملہ ہے۔ 28 جون کو عوام بڑی تعداد میں گھر سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ دینے کے لئے جائیں گے۔ عوام کی بصیرت سے دشمن کو مزید مایوسی کا سامنا ہوگا۔

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ ایران نے صہیونی حکومت کی دہشت گردی کے جواب میں "وعدہ صادق آپریشن" کرکے اپنی حاکمیت ثابت کردی۔ رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں شہید صدر رئیسی نے جرائتمندانہ اقدام کیا۔

News ID 1924990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha