مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ تہران اور قاہرہ کے درمیان سفارتی مذاکرات حسب سابق جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور مصر کے درمیان سفارتی مذاکرات کا سلسلہ مرحوم وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی شہادت سے قبل اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر جاری تھا اور یہ مذاکرات ان کی شہادت کے بعد بھی جاری ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تہران اور قاہرہ دونوں ممالک کے صدور کی طرف سے باہمی تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے تیار کردہ روڈ میپ پر زور دیتے ہیں اور فریقین کو امید ہے کہ اس عمل کے نہایت مفید اور سازگار نتائج برآمد ہوں گے۔"
آپ کا تبصرہ