8 جون، 2024، 10:42 PM

غزہ کے النصیرات کیمپ پر صیہونی جارحیت عالمی اداروں اور حکومتوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے، ایران

غزہ کے النصیرات کیمپ پر صیہونی جارحیت عالمی اداروں اور حکومتوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے النصیرات کیمپ پر صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کے تسلسل کو حکومتوں اور عالمی اداروں کی بے عملی کا نتیجہ قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کے النصیرات کیمپ پر صیہونی رجیم کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کی طرف سے غزہ کے النصیرات کیمپ میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں، بچوں اور خواتین کا قتل عام اور دل دہلا دینے والے جرائم کا ارتکاب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت تمام حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کی  بے عملی کا نتیجہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی شہریوں اور بچوں کی مسخ شدہ لاشیں صیہونی رجیم کو امریکی اور یورپی میزائلوں کی فراہمی اور مسلسل حمایت کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قاتل رجیم کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ کے ہزاروں بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی بچے اور خواتین بھوک، پیاس اور ادویات کی کمی کے باعث موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء ہیں۔

ناصر کنعانی نے زور دے کر کہا کہ اس افسوسناک صورتحال میں جہاں ہم فلسطینی شہریوں، خواتین اور بچوں کے دفاع میں بین الاقوامی اداروں کی قطعی طور پر بے اثری کا مشاہدہ کر رہے ہیں، وہاں اسلامی ممالک پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غزہ کے مظلوموں کے حق میں غاصب رجیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہیں انسانی اور اخلاقی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اسلامی اخوت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

News ID 1924561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha