10 مئی، 2024، 8:18 AM

ایرانی پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، ووٹنگ شروع ہوگئی

ایرانی پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، ووٹنگ شروع ہوگئی

جمعہ کی صبح 8 بجے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 15 صوبوں سے 45 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جمعہ کی صبح 8 بجے شروع ہوگیا ہے۔

فروری کے اوائل میں ہونے والے پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ کے 290 میں 245 سیٹوں پر امیدواروں نے مطلوبہ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔

آج ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں باقی 45 سیٹوں میں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتخابی حلقوں میں تیاریاں مکمل ہیں۔ بعض مقامات پر الیکٹرانک ووٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک سسٹم میں کوئی غیر متوقع خرابی پیدا ہونے کی صورت میں متبادل پلان تیار کیا گیا ہے۔

News ID 1923859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha