15 مارچ، 2024، 5:46 PM

غزہ: حماس کی جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز

غزہ: حماس کی جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز

روئٹرز نے فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے تحریک حماس کی تجاویز شائع کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روئٹرز نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی نئی تجویز کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی نئی تجویز کے پہلے مرحلے میں 700 سے 1000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے صہیونی خواتین، بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کی رہائی شامل ہے۔

روئٹرز نے مزید بتایا کہ حماس کی تجویز صہیونی فوجی خواتین کو بھی شامل ہے اور معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد مستقل جنگ بندی کے لیے حتمی وقت پر اتفاق کیا جائے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق دوسرے مرحلے میں مزاحمت اور صیہونی حکومت کے پاس موجود تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

News ID 1922604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha