14 مارچ، 2024، 6:19 PM

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں خطرے کا سائرن بج گیا/ صیہونیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں خطرے کا سائرن بج گیا/ صیہونیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کے نئے آپریشن کے بعد مقبوضہ علاقوں کے شمال میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی ذرائع نے آج دوپہر کے وقت مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے کفار بلوم میں خطرے کا سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔

ان ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقے "اصبع الجلیل" کی فضا میں ایک مشکوک ہدف کے مشاہدے کے بعد اسرائیل کے دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لبنانی ذرائع نے آج اسرائیلی طیاروں کی ملک کے جنوبی علاقے حرش سمیت دیگر علاقوں پر بمباری کی خبر دی ہے۔

News ID 1922587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha