مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی تنظیم حماس کی ذیلی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے اسرائیل شمالی سرحدوں پر واقع فوجی اڈے اور تنصیبات پر میزائل حملہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس علاقے میں اسرائیلی فوج کی مشرقی بریگیڈ تعیینات ہے جس کو القسام نے جنوبی لبنان کے علاقوں سے متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
تنظیم کی جانب سے حملوں کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے حماس کے رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ اور غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے حملوں کا جواب ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر القسام بہت کم حملے کرتی ہے تاہم طوفان الاقصی کے بعد تنظیم نے اس علاقے میں اپنی کاروائی شروع کی ہے۔
آپ کا تبصرہ