عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا ناانصافی ہوگی

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا ناانصافی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں  سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو علم نہیں تھا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان موجودہ تنازع کا آغاز ہوجائے گا، عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا ناانصافی ہوگی۔ پاکستانی وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان امداد نہیں تجارت بڑھانے پر یقین رکھتا ہے، تحفظ خوراک کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان بحران سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، افغان بحران کی شدت سے پورا خطہ متاثر ہوگا، عالمی برادری بحران کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارت نے کشمیر میں غیر قانونی اور ظالمانہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔

News Code 1910910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =