17 اپریل، 2022، 1:45 PM

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ہندوستان کا دورہ کریں گے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ہندوستان کا دورہ کریں گے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 21 اپریل سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 21 اپریل سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم پہلے بھارتی شہر احمد آباد پہنچیں گے۔ جہاں وہ تاجروں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے اس کے بدع وہ دہلی روانہ ہوجائیں گے۔  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن دورۂ بھارت میں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی۔ اس سے قبل برطانوی وزير خارجہ نے دورہ بھارت کے دوران بھارت کو روس کی قربت پر خبردار کیا تھا۔

News ID 1910534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha