کابل میں پل خشتی میں واقع جامع مسجد پر دستی بم سے حملہ/ 6 افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پل خشتی میں واقع جامع مسجد پرنماز ظہرین کے دوران دستی بم سے حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پل خشتی میں واقع جامع مسجد پرنماز ظہرین کے دوران  دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کابل میں سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد پر دستی بم اس وقت پھینکا گیا جب لوگ نماز ادا کررہے تھے بم پھٹنے کے نتیجے میں 6 نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔

بعض ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

News Code 1910406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha