2 اپریل، 2022، 3:06 PM

چین نے نیٹو کو یوکرائن کا بحران شروع کرنے کا ذمہ دار قراردیدیا

چین نے نیٹو کو یوکرائن کا بحران شروع کرنے کا ذمہ دار قراردیدیا

چین نے نیٹو کو یوکرائن کے بحران کا اصلی ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق سویت یونین کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ نیٹو کا بھی خاتمہ ہونا چاہیے تھا۔ نیٹو نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کو اپنے ساتھ ملحق کرکے روس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے نیٹو کو یوکرائن کے بحران کا اصلی ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  سابق سویت یونین کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ نیٹو کا بھی خاتمہ ہونا چاہیے تھا۔ نیٹو نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کو اپنے ساتھ ملحق کرکے روس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جیاؤ لیجیان نے کہا کہ نیٹو کو بھی سابق سویت یونین کے ساتھ ختم ہوجانا چاہیے تھا ، نیٹو نے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرق کی طرف سے زیادہ سے زیادہ پیشقدمی کی ، اور نیٹو نے امریکہ کی نمائندگی میں یوکرائن کے بحران کو جنم دیا ہے اور روسی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

News ID 1910358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha