22 مارچ، 2022، 6:03 PM

بھارت آلودہ شہروں میں سر فہرست/ دنیا کے 100 آلودہ شہروں میں 63 بھارت میں ہیں

بھارت آلودہ شہروں میں سر فہرست/ دنیا کے 100 آلودہ شہروں میں 63 بھارت میں ہیں

فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے "آئی کیو ایئر" کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اس سال بھی بھارت پہلے نمبر پر ہے دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں آدھے سے زیادہ بھارتی شہر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے "آئی کیو ایئر"  کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اس سال بھی بھارت پہلے نمبر پر ہے  دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں آدھے سے زیادہ بھارتی شہر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آئی کیو ایئر نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کردی ہے جس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی گئی ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سب سے بری صورت حال بھارت کی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 بھارتی ہیں جب کہ پہلے 15 شہروں میں بھی 10 بھارتی شہر ہیں جن میں زیادہ تر ریاست ہریانہ اور ریاست اترپردیش کے شہر ہیں۔

صحت کے حوالے سے 2.5 پی ایم ذرّات کو انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ شدید بیماریوں سے لے کر اموات تک کی وجہ بنتے ہیں صرف نئی دہلی میں گزشتہ ایک سال کے دوران فضائی آلودگی کی وجہ سے تقریبا 54 ہزار اموات ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ فضائی آلودگی کا تعین 2.5 مائیکرومیٹر یا اس سے بھی باریک ذرّات کی لمبے وقفے تک ہوا میں موجودگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔

News ID 1910243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha